ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے انگلینڈ کو(England) 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مزید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ دن کے آغاز پر ہی ساجد خان نے اولی پوپ کو 22 رنز پر آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی اور مجموعی طور پر تیسری وکٹ دلائی۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد نعمان علی نے جو روٹ کو 18 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، جس سے انگلینڈ کا اسکور 55 رنز پر 4 وکٹوں تک محدود ہو گیا۔
جلد ہی انگلینڈ (England) کی پانچویں وکٹ 78 اور چھٹی وکٹ 88 رنز پر گر گئی، جہاں ہیری بروک 16 اور جیمی اسمتھ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گزشتہ روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر انگلینڈ کو 297 رنز کا ہدف دیا تھا، جبکہ قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کی ٹیم 291 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔