پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک اور ستارہ غروب: معروف اداکار مظہر علی کا انتقال

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار مظہر علی (Mazhar Ali ) نے زندگی کی بازی ہار دی۔ان کے پیچھے دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ ہیں.

مظہر علی طویل عرصے سے دل اور پھیپڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ وہ کئی سال سے امریکی شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے، لیکن حال ہی میں کراچی واپس لوٹے تھے۔ مرحوم کے اہل خانہ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مظہر علی دل کے عارضے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے پیچھے دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور اہلیہ چھوڑ گئے ہیں۔

مظہر علی نے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعدد معروف ڈراموں میں قابل یادگار کردار ادا کیے، جن میں “افشاں”، “عروسہ”، “شاہین”، “کالی دیمک” اور “کانچ کی گڑیا” شامل ہیں۔ ان کی شاندار اداکاری نے انہیں شائقین میں بڑی شہرت عطا کی۔

ان کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی (Mazhar Ali )‌کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظہر علی کے ساتھ ان کی دوستی کئی سالوں پرانی ہے اور وہ اسکول کے زمانے سے دوست رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔ آمین۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔