بابر اعظم کی جگہ آنے والے کامران غلام نے پہلے ٹیسٹ میں سنچری جڑ دی

کامران غلام ( Kamran Ghulam)‌ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرکے پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ ملتان میں انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامران نے 198 گیندوں پر ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 118 رنز بنائے۔ بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے کامران غلام، اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران نے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ وہ چار سال سے ٹیم میں شامل ہونے کے موقع کا انتظار کر رہے تھے اور جب انہیں موقع ملا، تو انہوں نے 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفارمنس ان کے لیے بہت مددگار ثابت ہوئی اور ان کا مقصد ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنا تھا۔

کامران غلام ( Kamran Ghulam) اور صائم ایوب نے انگلینڈ کے خلاف مشکل حالات میں 149 رنز کی شراکت داری کی، جس نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ کامران غلام پانچویں وکٹ کے طور پر شعیب بشیر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

کامران غلام نے جاوید میانداد، یونس خان، اظہر محمود، اور فواد عالم جیسے لیجنڈز کی صف میں شامل ہوکر ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔