چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر ہائبرڈ ماڈل کے امکانات: رچرڈ تھامپسن

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن (Richard Thamsons) نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو متبادل کے طور پر ہائبرڈ ماڈل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے ملتان میں برطانوی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت کے بغیر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن نہیں۔
champion-trophy

رچرڈ تھامپسن (Richard Thamsons) نے مزید کہا کہ بھارت کی عدم شرکت کی صورت میں ہائبرڈ ماڈل کے امکانات نمایاں طور پر بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں آئی سی سی کی میٹنگز ہوں گی جہاں مختلف آپشنز پر بات چیت ہوگی۔

انہوں نے اس معاملے میں جے شاہ، جو اب آئی سی سی کے صدر ہیں، کے کردار کو بھی اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین کھیل نہ ہونے سے براڈکاسٹنگ حقوق پر منفی اثر پڑے گا، جس کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔

سی ای او رچرڈ گولڈ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت کرکٹ کی دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، کیونکہ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا موقع ہے اور تمام شائقین کو ایونٹ دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے۔

تھامپسن نے واضح کیا کہ اگر حالات ایسے بنیں، تو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے پاس کئی آپشنز موجود ہیں، اور انہوں نے امید کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوگی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔