اسلام آباد (نیوز ڈسیک ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات (Petroleum Products) کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
حکومتی اعلامیہ کے مطابقپیٹرولیم مصنوعات (Petroleum Products) میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 07 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 247 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 03 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 246 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگی اور یہ قیمت اگلے 15 روز تک لاگو رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 154 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔