بے نظیر اور مریم کا کردار کون نبھا سکتا ہے؟ ندیم بیگ نے اپنا انتخاب بتادیا-

معروف فلم ساز ندیم بیگ نے حال ہی میں اداکارہ عفت عمر کے پوڈ کاسٹ (Nadeem baig with Iffat umar) میں شرکت کے دوران پاکستانی سیاسی شخصیات کے بائیو پک کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ بے نظیر بھٹو اور مریم نواز کے کردار کس اداکارا کے لیے بہترین رہیں گے، تو بیگ نے بے نظیر بھٹو کے لیے مہوش حیات کا نام لیا اور کہا، “ان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔” جبکہ مریم نواز کے کردار کے لیے انہوں نے پہلے عائزہ خان پر غور کیا، مگر پھر ہانیہ عامر کو زیادہ موزوں قرار دیا۔

ندیم بیگ نے اداکارہ عفت عمر کے پوڈ کاسٹ (Nadeem baig with Iffat umar) میں دیگر سیاسی شخصیات کے لیے بھی اپنے انتخاب کا ذکر کیا: بلاول بھٹو زرداری کے لیے بلال عباس، آصف زرداری کے لیے ساجد حسن، نواز شریف کے لیے شان شاہد، اور دلچسپ طور پر شہباز شریف کے لیے بھارتی اداکار عامر خان کا انتخاب کیا، جس میں انہوں نے ان کی منفرد شخصیت کو اجاگر کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔