حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کل تمام سرکاری اور نجی کالجز و یونیورسٹیز میں چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن (Notification) جاری کر دیا ہے۔ ساتھ ہی صوبے بھر میں دو دن کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن (Notification) کے مطابق، دفعہ 144 کا نفاذ جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک رہے گا، اور اس دوران کسی بھی قسم کے احتجاج، ریلی یا جلوس پر پابندی ہوگی۔ یہ قدم صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام و املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔