وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری (Azma Bukhari) نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ منسٹر والی اکڑ اپنائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “بھائی بیٹے والی بات اب ختم ہو گئی ہے” اور وہ وزیروں کے مرتبے کے مطابق اپنا رویہ رکھیں گی۔
صحافی کی جانب سے جب “منسٹروں والی اکڑ” کے بارے میں سوال کیا گیا تو عظمیٰ بخاری (Azma Bukhari) نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ اکڑ وہی ہے جو انہیں سکھائی گئی ہے اور اب وہ اسی پر عمل کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ یوٹیوبرز نے مریم نواز کا نام استعمال کیا اور جو صحافی غلط حرکتیں کریں گے، ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے تحریکِ فساد پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے، ہم ساتھ دیں گے۔