فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 17 ان لینڈ ریونیو سروس (Inland Revenue Service) کے افسران کی تقرری اور تبادلوں کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گریڈ 20 کی ارم سرور کو کمشنر اپیلز ون فیصل آباد جبکہ عبدالحفیظ کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ریفنڈ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح، گریڈ 20 کے عاصم حلیم کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لاء لاہور کا عہدہ دیا گیا جبکہ ارم شبیر کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور ریفنڈ مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ میاں محمد ماجد حیات کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز (Inland Revenue Appeals) 4 لاہور تعینات کیا گیا ہے، جبکہ محمد ثاقب احمد اور بلال ضمیر دونوں کو ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔