اداکارہ جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کے 6 ماہ بعد شوہر عدیل حیدر (Adeel Haider) کے ساتھ نکاح کی یادگار تصاویر اور ویڈیوز پہلی بار مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔

جویریہ نے 26 ستمبر کو انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے محبت بھرے الفاظ میں لکھا، “دو روحوں کا ملاپ!” ان تصاویر میں عدیل حیدر اور جویریہ عباسی کو کیک کاٹتے جبکہ دوسری تصویر میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے شوہر عدیل حیدر (Adeel Haider) کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ٹیگ کیا۔ دو روز قبل جویریہ نے اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی اور دیگر قریبی لوگوں کے ساتھ شادی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں، جبکہ 17 ستمبر کو سرخ عروسی لباس میں اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی مارچ 2024 میں ہوئی تھی۔ جویریہ نے جولائی میں پہلی بار اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جب کہ ان کی شادی کی خبریں مارچ میں ہی پھیل چکی تھیں۔
Adeel Haider
جویریہ عباسی کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جس سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ ہے۔ دونوں 2007 میں علیحدہ ہوگئے تھے۔ جویریہ نے گزشتہ سال اپنی بیٹی کی شادی کروانے کے بعد خود بھی دوسری شادی کرلی، اور اب مداحوں کے سامنے پہلی بار اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔