ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی اسپنرز کا وار، انگلینڈ کی ٹیم دباؤ میں

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم (England team) شدید مشکلات میں گھری ہوئی نظر آئی۔ انگلینڈ نے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، جبکہ ابھی بھی پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے اسے مزید 127 رنز درکار ہیں۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 366 رنز بنائے جس میں کامران غلام کی شاندار سنچری اور صائم ایوب کے 77 رنز شامل تھے۔ انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے جرات مندانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ان کی یہ سنچری بھی انگلش ٹیم کو مشکلات سے نہ نکال سکی۔
England team
انگلینڈ کی ٹیم (England team) کے دیگر بلے بازوں میں جو روٹ نے 34، اولی پاپ 29 اور زیک کراؤلے 27 رنز بنائے۔ لیکن پاکستان کے اسپنرز ساجد خان اور نعمان علی نے انگلینڈ کے بیٹنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے چار اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔ ساجد خان نے اب تک 4 اور نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے ہیری بروک اس میچ میں ناکام رہے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ کپتان بین اسٹوکس بھی ایک رن ہی بنا سکے۔

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی، لیکن اس میچ میں پاکستانی اسپنرز نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔