نئے گریڈنگ سسٹم کا آغاز: نمبر کی جگہ اب گریڈز کی بات ہوگی-

پاکستان میں امتحانات میں کامیابی کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم (New grading System) متعارف کرایا گیا ہے، جس کا اعلان وزارت تعلیم نے اسلام آباد سے کیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت، نتائج اب نمبروں کے بجائے گریڈز کی صورت میں دیے جائیں گے، جو کہ 2024 کے تعلیمی سال سے نافذ العمل ہوگا۔

نئے گریڈنگ سسٹم (New grading System) کا آغاز نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء کے لیے کیا جائے گا، جس میں گریڈ پوائنٹ ایوریج (جی پی اے) یا سی جی پی اے کا حساب لگایا جائے گا۔ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے اس اقدام کی توثیق کی ہے، جو کہ سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح پر نافذ ہوگا۔

اس نئے گریڈنگ سسٹم میں سات پوائنٹس کی بجائے اب 10 پوائنٹس کا نظام ہوگا، جس میں گریڈز کی درجہ بندی اے پلس پلس، اے پلس، اے، بی پلس پلس، بی پلس اور بی کے ساتھ ساتھ سی، ڈی، ای اور یو بھی شامل ہیں۔ امتحانات میں کامیابی کے لیے درکار کم از کم نمبر بھی 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں۔

سال 2025 سے، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی صرف یہ گریڈنگ سسٹم ہی رائج ہوگا۔ وزارت تعلیم کے مطابق، وفاق، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان نے اس نئی گریڈنگ پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے، جس سے طلباء کی تعلیمی معیار میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔