حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران مزید 17 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت ( Israeli Soldiers Killed) کا دعویٰ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ہلاک شدگان میں افسران بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے مختلف علاقوں پر راکٹ حملے جاری رکھے ہیں۔
پچھلے روز بھی جھڑپوں کے دوران اسرائیل کے 14 فوجی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ اسرائیلی فوج نے 8 کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق، جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے کفر کلہ نامی علاقے میں اپنی بکتر بند گاڑی بھی چھوڑ دی۔
حزب اللہ نے دعوہ کیا ہے کہ ہم نے مزید 17 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے. ( Israeli Soldiers Killed) اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو حزب اللہ کے ٹینک شکن میزائلوں نے ناکام بنا دیا، جس کے باعث صہیونی فوج پسپا ہو گئی۔
مزید برآں، اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے رہنما روحی مشتاحہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حماس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ یہ جاری کشیدگی خطے میں انسانی بحران کو مزید بڑھا رہی ہے۔