کپل شرما کے شومیں ناظرین کی تعداد میں تنزلی آ گئی۔

کامیڈی کنگ کپل شرما (Kapil Sharma) ایک بار پھر اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ ناظرین کو ہنسانے کے لیے واپس آ چکے ہیں، مگر اس بار ان کے شو “دی گریٹ انڈین کپل شرما شو” کی ناظرین کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔

سونی ٹی وی پر ایک طویل عرصے تک کام کرنے کے بعد، کپل شرما (Kapil Sharma) اور ان کی ٹیم اس سال کے آغاز میں نیٹ فلکس پر منتقل ہو گئے تھے۔ وہاں بھی شائقین نے ان کے شو کو پسند کیا، لیکن اب ناظرین کی تعداد میں تنزلی آ گئی ہے۔

شو کے پہلے سیزن کے پریمیئر میں رنبیر کپور، نیتو کپور، اور ردھیما کپور ساہنی شامل تھے، جبکہ دوسرے سیزن کے پریمیئر میں عالیہ بھٹ، کرن جوہر، ویدانگ رینا، اور وسن بالا نے مہمان کے طور پر شرکت کی۔

مزکورہ شو کی پہلی قسط رنبیر کپور، دوسری میں شریاس آئر اور روہت شرما ، تیسری میں فلم “امر سنگھ چمکیلا” کی ٹیم اور چوتھی قسط میں سنی کوشل اور وکی کوشل مہمان تھے۔

پہلے 4 ہفتوں میں اس شو نے 8 ملین ویوز حاصل کیے تھے، جبکہ دوسرے ہفتے میں اس نے سب سے زیادہ کمائی کی۔ لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق، سیزن 2 میں عالیہ بھٹ اور کرن جوہر کا ایپی سوڈ اتنا کامیاب نہیں رہا، جب کہ رنبیر کپور کا ایپی سوڈ کئی ملین ویوز حاصل کر چکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا، ارچنا پورن سنگھ اور راجیو ٹھاکر شامل ہیں۔ پہلے سیزن میں بہت سے مشہور شوبز اور اسپورٹس ستارے آئے، جبکہ اس سیزن کے دوسرے شو میں فلم “دیورا” کے جونیئر این ٹی آر، سیف علی خان، اور جھانوی کپور شامل ہوں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔