پنجاب میں ڈینگی کے نئے 126 مریض سامنے آئے، کل تعداد 1371 تک پہنچ گئی۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی (Dengue) کے مزید 126 کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے نمائندے کے مطابق اس سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1371 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

تازہ ڈینگی کیسز میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 6، گوجرانوالہ سے 3 کیسز، سرگودھا، فیصل آباد اوراٹک سے 2، 2 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاؤالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی (Dengue) کے 82 کیسز کی اطلاع ملی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔