پاکستان کے جے ایف 17-C لڑاکا طیارے آذربائیجان کی فضائی قوت میں شامل-

آذربائیجان کی فوج نے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کردہ جے ایف 17- C لڑاکا طیارے (JF17C) کو اپنے بیڑے میں شامل کر لیا ہے۔ صدر الہام علیوف نے اس موقع پر طیارے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا، جس نے دفاعی میدان میں جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے باکو میں حیدر علیوف ایئرپورٹ پر پاکستانی فوجی حکام کے ساتھ جے ایف 17-C لڑاکا طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا۔
جے ایف 17-C لڑاکا طیارے (JF17C) پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن (چین) کے مشترکہ منصوبے کا نتیجہ ہیں، جو جدید فضائی طاقت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔