شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گرفتاری، ریڈ زون مکمل سیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت (Sher Afzal Marwat) کو اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، شیر افضل مروت (Sher Afzal Marwat) کی گرفتاری پارلیمنٹ کے باہر کی گئی، جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ اس دوران ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا ہوٹل، اور میریٹ ہوٹل کے علاقے سے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، جبکہ ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے صرف مارگلا روڈ کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔