ایڈیلیڈ (Adelaide) میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی کپتان محمد رضوان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو بعد میں ان کے حق میں ثابت ہوا۔
آسٹریلیا نے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ کے ساتھ کیا، لیکن پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کو جلد ہی آؤٹ کر دیا۔ شاہین نے جیک فریسر کو 13 رنز پر کیچ آؤٹ کروایا، جبکہ میتھیو شارٹ ایل بی ڈبلیو کا شکار ہوئے۔ بعد میں حارث رؤف نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف ملا، جسے قومی ٹیم نے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب کی عمدہ بلے بازی کے ساتھ با آسانی حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 137 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی باؤلنگ میں حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 35، آرون ہارڈی 13، گلین میکسویل 16، اور پیٹ کمنز 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے ایڈیلیڈ (Adelaide) میں کھیلے جانے والےدوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ہرایا اور سیریز برابر کر
دی۔