نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (NADRA) نے ٹیکس نیٹ سے باہر رہنے والے 1 لاکھ 95 ہزار امیر پاکستانیوں کا تفصیلی ڈیٹا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔ اس ڈیٹا میں بینک اکاؤنٹس، جائیداد کی ملکیت، اور لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تفصیلات شامل ہیں۔
یہ اقدام انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے کے دباؤ پر کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے۔ ایف بی آر اب ان افراد کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ ان کا شاہانہ طرز زندگی یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی آمدنی کافی زیادہ ہے لیکن ٹیکس دینے سے گریزاں ہیں۔
ایف بی آر (FBR) کے چیئرمین، راشد محمود لنگڑیال نے حالیہ بیان میں انکشاف کیا کہ ملک کی امیر ترین آبادی کا 5 فیصد حصہ بھی ٹیکس جمع نہیں کر رہا، جس پر حکومت نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی جولائی میں ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ امیر افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔