بلاک بسٹر ڈرامہ “کبھی میں کبھی تم” کی آخری قسط، سنیما گھروں میں شاندار نمائش

پاکستانی ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ (Kabhi Mein Kabhi Tum) نے نہ صرف ملک میں بلکہ سرحد پار بھی زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔ اب اس کی آخری قسط سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی، جبکہ یوٹیوب پر اس کے شوقین مداحوں کو تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔

اس بلاک بسٹر ڈرامے میں ہانیہ عامر نے شرجینا اور فہد مصطفی نے مصطفی کا کردار ادا کیا ہے، جو ناظرین کی پسندیدہ جوڑی بن چکے ہیں۔ اس میاں بیوی کی کہانی گھریلو اور معاشی مسائل کے گرد گھومتی ہے اور ان کی کیمسٹری بہت دلچسپ ہے۔

اب جبکہ یہ ڈرامہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، ناظرین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ اس محبت کی داستان کا انجام کیا ہوگا۔

معلومات کے مطابق، آخری قسط میں کسی کردار کی وفات دکھائی جائے گی، لیکن محبت بھرا اختتام بھی ہوگا۔ مداح ابھی تک اس اختتام کی تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہیں کیونکہ یہ ابھی ایک راز ہے۔

‘کبھی میں کبھی تم’ (Kabhi Mein Kabhi Tum) کی آخری قسط 5 نومبر 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی، اور اس کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔

یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، نیپال، اور بنگلہ دیش جیسے ممالک میں بھی مقبول ہوا ہے اور اس کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔