ڈاکٹر بشریٰ اقبال (Dr. Bushra Iqbal) ، جو کہ مرحوم عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ ہیں، نے حال ہی میں مختلف علما و دینی مدارس سے حاصل کیے گئے فتاویٰ کا حوالہ دیتے ہوئے میڈیا اور صحافیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان کی “بیوہ” کے طور پر نہ لکھیں۔ ان کے مطابق دینی فتاویٰ اور شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دانیہ اور عامر لیاقت کے درمیان علیحدگی ہو چکی تھی اور قانونی طور پر دانیہ عامر لیاقت کی اہلیہ نہیں رہیں۔
بشریٰ اقبال نے وضاحت دی کہ نادرا میں بھی دانیہ کا ریکارڈ عامر لیاقت کی بیوی کے طور پر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس نکاح نامہ موجود ہے۔ بشریٰ اقبال کا دعویٰ ہے کہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی نامناسب ویڈیوز لیک کیں، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔ ان فتاویٰ کے مطابق عامر لیاقت نے خود دانیہ کے کردار پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، جس کے نتیجے میں طلاق بائن کا فتویٰ جاری کیا گیا۔
ڈاکٹر بشریٰ (Dr. Bushra Iqbal) نے دینی فتاویٰ کو بنیاد بنا کر قانونی نوٹس کے ذریعے میڈیا اور صحافیوں سے درخواست کی ہے کہ دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی بیوہ کہنے سے گریز کریں، کیوں کہ اس سے عامر لیاقت کے خاندان کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔