نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر ٹام بلنڈل (Tom Blundell) نے بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ماہرین تو یہ کہہ رہے تھے کہ ہم سیریز میں 3-0 سے ہار جائیں گے۔
بھارت کی سیریز میں سخت شکست کے بعد، بلنڈل نے اپنے ملک کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ناکامی سے کافی حیران ہیں۔
بلنڈل (Tom Blundell) نے مزید کہا کہ جب ہم بھارت گئے تھے، تو وہاں کے ٹیلی ویژن پر یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ نیوزی لینڈ کو 5-0 سے شکست ہوگی، یعنی کہ ہم سری لنکا کے ہاتھوں 2-0 سے ہار گئے اور بھارتی ٹیم بھی ہمیں 3-0 سے ہرائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیریز سے پہلے بھارتی ماہرین کی جانب سے ایسی باتیں کی جا رہی تھیں، اور مجھے یقین ہے کہ سری لنکا سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے ہمیں سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے اس اسٹار کرکٹر نے کہا کہ ہم نے اس سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کی اور بھارتی ٹیم اس نتیجے سے خاصی مایوس ہے۔
ہم نے دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کیا اور ان کے کھلاڑیوں کو بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے شکست دی۔
یاد رہے کہ بھارت کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 12 سال بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ نے 70 سال بعد پہلی بار بھارت کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔