نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر کردہ تازہ توشہ خانہ کیس کو احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر کردہ تازہ توشہ خانہ کیس (Tosha Khana case) کو احتساب عدالت سے واپس لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس (Tosha Khana case) کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ نیب ترامیم کی بحالی کے بعد یہ کیس قابل سماعت نہیں رہا، کیونکہ موجودہ قانون کے تحت جرم ثابت نہیں ہوتا۔

نیب پراسیکیوٹر نے اس موقف کی تائید کی کہ ترامیم کی بحالی کے بعد یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہو چکا ہے۔

اس کے نتیجے میں نیب نے نیا توشہ خانہ کیس احتساب عدالت سے واپس لے لیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کے دوران تین گھنٹے کا وقفہ دیا اور بعد میں اس کیس کو اسپیشل جج سینٹرل کے پاس منتقل کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے مطابق نئے توشہ خانہ کیس کی ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالت ہی سنے گی اور سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں نیب ترامیم پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے رعایت کی درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے نیب ترامیم کو خلافِ آئین قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، مگر کیس ہارنے کے بعد اسی فیصلے کی بنیاد پر احتساب عدالت سے بریت مانگی۔

احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواستِ بریت پر سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔