عمران خان اسیران کی رہائی، مینڈیٹ کی واپسی اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں.

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد ( Ali Muhammad) نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے بانی عمران خان صاحب مینڈیٹ کی واپسی ، گرفتار پارٹی کارکنان کی رہائی کو یقینی بنانا، اور ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا چاہتے ہیں.

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد ( Ali Muhammad) نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں 8 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ 22 اگست کو طے شدہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملک کے وسیع تر مفاد میں ملتوی کیا گیا تھا۔

علی محمد کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان صرف ایک روایتی سیاستدان ہوتے تو وہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کبھی نہ کرتے، لیکن ان کی قیادت میں جماعت کا مقصد سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور آئین کی خدمت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، کیونکہ اس کے ذریعے ان کی تحریک کو نیا عزم ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بات ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وسلم پرہوگی تو پئ ٹی آئی کا ہر لیڈر اور ورکر پہلی صف میں ہوگا، اس پر بات قومی اسمبلی میں حنیف عباسی، حامد رضا، قادر پٹیل نے بھی کی بات کی ہے. پاکستان کے دفاع پر بات آئی تو ہم سب سے آگے ہوں گے.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔