ایرانی صدر مسعود پزشکیان (Massoud Bezikian) نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔
تہران میں نیوز کانفرنس کے دوران، ایرانی صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ایران آنے کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے، اور وہ بھی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
صدر مسعود پزشکیان نے حوثی باغیوں کو ساؤنڈ بیریئر توڑنے والے میزائل فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثیوں نے جو میزائل بنایا، اس نے اسرائیل پر حملے کے دوران استعمال ہوا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، اور اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق، یمن کے حوثی گروپ نے حال ہی میں اسرائیل پر ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم خود پر عائد پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے، ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہے۔ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کام جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ مغرب جوہری معاہدے سے متعلق توقعات رکھتا ہے، لیکن بدلے میں کچھ نہیں کرتا، ہم جوہری معاہدے اور پابندیوں پر مغرب سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
مسعود پزشکیان (Massoud Bezikian) نے یہ بھی کہا کہ ایران غیرملکی پابندیوں کے باوجود اپنے پڑوسی ممالک اور دیگر ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اسرائیل نے اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کر کے ایران کو علاقائی جنگ میں شامل کرنے کی کوشش کی تھی۔