کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک بلین فالوورز کا ریکارڈ قائم کردیا۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بلین فالوورز کی تعداد عبور کرلی، جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

اس وقت رونالڈو کے انسٹاگرام پر 638 ملین فالوورز، فیس بُک پر 170 ملین، ایکس پر 113 ملین، کوائیشو پر 9.4 ملین، ویبو پر 7.5 ملین اور یوٹیوب پر 60.6 ملین سبسکرائبرز موجود ہیں۔

اس شاندار کامیابی کے بعد، رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہم نے ایک بلین فالوورز کی منزل حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، یہ کامیابی ہماری کھیل کی محبت اور مشترکہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔

رونالڈو نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور مداحوں کے لیے کھیلنے کی کوشش کی ہے، اور آج ہم ایک بلین افراد کی طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میرے اتار چڑھاؤ میں آپ ہمیشہ میرے ساتھ رہے، یہ سفر میرا نہیں بلکہ ہمارا ہے، اور ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم اپنی محنت سے ہر خواب کو حقیقت بنا سکتے ہیں۔

رونالڈو نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ آپ کی حمایت اور یقین کے لیے بہت شکریہ، ہم مل کر مزید کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے اور تاریخ میں نئے سنگ میل قائم کرتے رہیں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔