آئی فون 16 سیریز کی قیمتوں کا اعلان، پاکستانی صارفین کے لیے متوقع لاگت۔

ایپل آج اپنی آئی فون 16 سیریز (iPhone 16 series) متعارف کرانے جا رہی ہے۔اس نئی سیریز میں چار ماڈلز شامل ہیں۔ آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو، اور 16 پرو میکس، جو کہ ایپل کی جدید جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ہوں گے۔

صارفین شدت سے آئی فون 16 سیریز کے لانچ کا انتظار کر رہے ہیں، اور گزشتہ کچھ وقت سے میڈیا میں اس سیریز کے ڈیزائن، خصوصیات اور قیمتوں کے حوالے سے بہت ساری خبریں گردش کر رہی ہیں۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالرز یعنی تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی، جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 899 ڈالرز یعنی تقریباً 2 لاکھ 51 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی۔ آئی فون 16 پرو کی قیمت 1099 ڈالرز یعنی تقریباً 3 لاکھ 7 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہونے کا امکان ہے، اور پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز یعنی تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہو سکتی ہے۔

یہ قیمتیں امریکی مارکیٹ کے لیے ہیں، اور پاکستانی صارفین کو کسٹم ڈیوٹی اور دیگر اضافی ٹیکسز کی وجہ سے ان قیمتوں سے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔

آئی فون 16 سیریز (iPhone 16 series) آج متعارف کرائی جائے گی اور کل سے تمام ماڈلز صارفین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔