پاکستان کی ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو ( Pakistan Davis Cup world group 2) کے پہلے راؤنڈ میں بارباڈوس نے پاکستان کو تین-ایک سے شکست دے دی۔ دوسرے روز کے میچوں میں پاکستان کو ڈبلز اور پہلے ریورس سنگل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈبلز کے میچ میں پاکستان کے اعصام اور عقیل کی جوڑی کو بارباڈوس کے ڈاریان کنگ اور ہیڈن لوئس کی جوڑی نے شکست دی۔ اس میچ کا اسکور 7-6، 6-7، 6-2 رہا۔
پہلے ریورس سنگل میں یوسف خلیل کو ڈاریان کنگ نے 6-3، 6-0 سے ہرایا۔
اب پاکستان کو ڈیوس کپ ورلڈ گروپ ٹو ( Pakistan Davis Cup world group 2) میں بقاء کے لیے پلے آف میچ کھیلنا ہوگا۔