ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (Asian Hockey Champions Trophy) کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی۔ بھارتی ٹیم کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے، جبکہ پاکستان کی طرف سے واحد گول احمد ندیم نے کیا۔
میچ کے دوران پاکستان کے کھلاڑی ابوبکر محمود گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے میدان سے باہر ہو گئے۔
ابھی تک بھارت نے ٹورنامنٹ میں کسی بھی میچ میں شکست کا سامنا نہیں کیا اور وہ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔
عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں جبکہ پاکستان سولھویں نمبر پر ہے۔ بھارت نے 4 بار جبکہ پاکستان نے 3 بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (Asian Hockey Champions Trophy) جیتی ہے۔ سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔