الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی سماعت 18 ستمبر کو مقرر کردی۔

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات (Intra-party elections) کے کیس کی سماعت مقرر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی انتخابات کے کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس بھیج دیے گئے ہیں۔

دو روز قبل، سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی وضاحت کے بعد، الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بیرسٹر گوہر کو تحریک انصاف کا چیئرمین تسلیم کرنے کی تردید کی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر مکمل طور پر غلط ہے کیونکہ انٹرا پارٹی انتخابات(Intra-party elections)‌ ابھی الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہیں اور اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔