پاکستانی شوبز کی معروف شخصیت، خوبصورت اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر (Model Ayesha Omar) نے حال ہی میں ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک لڑکی نے ان کے مشابہہ ڈانس کیا، اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کے حوالے سے اپنی حیرت کا اظہار کیا اور اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آیا یہ لڑکی حقیقی ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے لکھا، “کسی نے مجھے اس ویڈیو پر ٹیگ کیا اور مجھے ایک لمحے کے لیے لگا کہ یہ میں ہی ہوں۔ اوہ، کیا یہ ویڈیو AI کی تخلیق ہے یا میری ہم شکل ہے؟ یہ لوگ کون ہیں؟”
حقیقت یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی عائشہ عمر (Model Ayesha Omar) نہیں بلکہ ساکشی اگروال ہیں، جو ایک بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور رقص کی شوقین ہیں، اور ان کے انسٹاگرام پر 2 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔