شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی کا انتقال، مداحوں اور شوبز شخصیات کا تعزیتی پیغام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز (Shagufta Ejaz) کے شوہر یحییٰ صدیقی کا انتقال ہوگیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یحییٰ صدیقی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ براہ کرم، اُن کی روح کی بخشش کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھیں۔

شگفتہ اعجاز (Shagufta Ejaz)‌ کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز کے افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ یحییٰ صدیقی کچھ ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔