کوئٹہ کے رہائشی زین الدین نے ایران کے شہر اصفہان میں انڈر-18 کیٹیگری کے فائنل میں ایرانی حریف کو شکست دی۔
زین الدین ترین نے انفرادی کومیتے ایونٹ میں مائنس 50 کلوگرام وزن کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا۔
چوتھی ایشیا آئی کے ڈی کراٹے چیمپئن شپ میں 11 ایشیائی ممالک نے شرکت کی، جبکہ مقابلوں میں 80 بین الاقوامی، ایشیائی اور قومی ریفری ججز شامل تھے۔ ان ممالک میں میزبان ملک ایران کے علاوہ پاکستان، ترکمانستان، تاجکستان، افغانستان، نیپال، سری لنکا، عمان، عراق، کویت اور انڈونیشیا شامل تھے۔