پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان تعلقات کی خبریں اس وقت گرم ہیں۔
آئمہ بیگ حال ہی میں مختلف وجوہات کی بنا پر میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہیں۔ پہلے ان کی شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی خبر نے توجہ حاصل کی، پھر معروف گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ لفظی جھگڑے نے ان کو کافی تنازعات میں ڈال دیا، اور حال ہی میں ان کے بولڈ لباس اور اس کی تصاویر نے مزید ہنگامہ کھڑا کیا۔
اب آئمہ بیگ اور زین احمد کی نئی تصاویر نے ایک بار پھر میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے اور مداحوں کے درمیان قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیشن برانڈ ‘راستہ’ کے مالک زین احمد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے رشتہ کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
آئمہ بیگ اور زین احمد کو مختلف جگہوں پر ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے، اور آئمہ بیگ نے زین احمد کی پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس بھی کیے ہیں۔ اس کی وجہ سے مداحوں نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
تاہم، ابھی تک دونوں کی طرف سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔