بلوچستان میں پولیو کے خلاف 7 روزہ مہم 9 ستمبر سے آغاز۔

بلوچستان میں 9 ستمبر سے پولیو کے خلاف 7 روزہ مہم شروع ہو رہی ہے۔ پولیومہم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

محکمۂ صحت بلوچستان کے مطابق، اس مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس مہم میں 11 ہزار پولیو ورکرز کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں اس سال پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 3 متاثرہ بچے انتقال کر گئے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔