سونم کپور نے فواد خان کے ساتھ ’خوبصورت‘ یادیں تازہ کیں۔

بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ سونم کپور آہوجا نے فلم ‘خوبصورت’ میں اپنے ساتھی اداکار فواد خان کے ساتھ پرانے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس سے مداحوں کو دونوں کی شاندار کیمسٹری کی یاد تازہ ہو گئی۔

سونم کپور نے فواد خان کے ساتھ ‘خوبصورت’ کی یادیں تازہ کیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سونم کپور نے فواد خان کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحوں کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہو۔ وہ پہلے بھی فلم ‘خوبصورت’ کی شوٹنگ اور پروموشنز کے دوران فواد کے ساتھ کی گئی یادگار لمحوں کی متعدد تصاویر پوسٹ کر چکی ہیں۔

حال ہی میں، سونم نے فیس بک پر فواد خان کے ساتھ پرانے شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں دونوں اداکاروں کی شاندار کیمسٹری کو یاد کیا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔