مکہ مکرمہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں چار بہن بھائی بہہ گئے، جن میں سے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز کی موسلادھاربارش کے باعث سیلابی پانی چار بہن بھائیوں کو بہا لے گیا ۔ سعودی ریسکیو حکام کے مطابق، سیلابی ریلے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ ابھی تک لاپتہ ہے۔ یہ واقعہ مکہ مکرمہ کے المغمس علاقے میں پیش آیا جہاں بچے ایک گاڑی میں موجود تھے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں لاپتہ بچے کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ امن عامہ کی ٹیمیں اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن 24 گھنٹے جاری ہے۔