امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے میٹا کمپنی کے سربراہ مارک زکربرگ کو جیل میں ڈالنے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر زکربرگ نے انتخابات کو متاثر کرنے کے لیے کوئی غیر قانونی حرکت کی تو ان کی سزا جیل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ (Donald Trump) نے اپنی تازہ کتاب “سیو امریکہ” میں لکھا ہے کہ ہم فیس بک کی سخت نگرانی کر رہے ہیں، اور اگر انہوں نے کوئی غیر قانونی عمل کیا تو انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑے گا۔ ٹرمپ نے فیس بک کے مالک پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں ان کے خلاف سازش کی تھی۔