کینیڈا گئ تو نانا نانی نے مسجد میں اعلان کروا دیا: ‘لڑکی پڑھنے آئی ہے، شادی کے لیے دستیاب ہے’۔”

ثمن انصاری (Saman Ansari) نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کی ان کہی داستان بیان کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ کس طرح کینیڈا میں تعلیم کے دوران ان کے نانا نانی نے ان کی شادی کا اہتمام کیا۔ مسجد میں اعلان کیا گیا کہ ثمن شادی کے لیے تیار ہیں،شادی کے خواہش مند افراد رابطہ کریں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس زمانے میں موبائل فون یا واٹس ایپ نہیں ہوا کرتے تھے، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں کمیونٹی سسٹم کے تحت اسی طرح شادیوں کے پیغامات بھیجے جاتے تھے۔ اور یوں ان کی منگنی اور شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔

شادی کے بعد، ان کی زندگی میں کئی موڑ آئے، جن میں 16 سالہ رشتہ اور ایک بیٹے کی پیدائش شامل ہیں۔ بالآخر، ان کی طلاق ہوئی، جس کے بعد انہوں نے معاشرتی دباؤ سے بچنے کے لیے دبئی میں قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہاں، انہوں نے مختلف پیشوں میں کام کیا اور اپنے بیٹے کی تعلیم کو اولین ترجیح دی۔ 2018ء میں، ثمن انصاری (Saman Ansari)‌ نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے دوسری شادی کی۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔