بینک ڈپازٹس کا تحفظ، اسٹیٹ بینک کی نئی اسکیم متعارف۔

پاکستان کے اسٹیٹ بینک (State Bank) کی جانب سے بینک ڈپازٹس کی حفاظت کے حوالے سے تازہ ترین اعلان سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، جس میں بینک ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک (State Bank) نے وضاحت کی کہ نئے بل کے تحت بینکوں میں موجود پانچ لاکھ روپے تک کی رقم قانونی تحفظ حاصل کرے گی۔ پہلے یہ تحفظ صرف ڈھائی لاکھ روپے تک محدود تھا۔

ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ بینکوں کی کلاسیفائڈ قرضوں کی تحفظ کی شرح 100 فیصد سے زیادہ ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ آیا اس قانون میں میکروفنانس بینکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس پر ڈپٹی گورنر نے جواب دیا کہ میکروفنانس بینکوں کے کچھ عمومی مسائل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے ان مسائل کے حل کی شرائط رکھی ہیں اور امید ہے کہ میکروفنانس بینکوں کو بھی ڈیپازٹ پروٹیکشن میں شامل کیا جائے گا۔ تاہم، عالمی مالیاتی اداروں کے نقطہ نظر میں تبدیلی کے باعث بل میں سنگل ممبر کمپنیاں، ٹرسٹ، این جی اوز، اور غیر منافع بخش ادارے شامل کیے گئے ہیں، مگر بڑی کمپنیاں اس میں شامل نہیں ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔