امریکا میں حالیہ سروے کے مطابق، زیادہ تر امریکیوں کا یہ ماننا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کو صحت کی دیکھ بھال میں بہتری کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
تاہم، سروے نے یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ایک بڑی تعداد ابھی بھی AI کے وسیع پیمانے پر استعمال کے کچھ ممکنہ اثرات پر تشویش کا شکار ہے۔
اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سروے کے مطابق، زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ AI انسانی غلطیوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ 75% کا کہنا ہے کہ AI اپوائنٹمنٹ کے دورانیے کو کم کر سکتا ہے۔
پھر بھی، 56% لوگوں نے اعتراف کیا کہ وہ صحت کی دیکھ بھال میں AI سے کچھ حد تک خوفزدہ ہیں، جبکہ 70% کو ڈیٹا کی رازداری کے حوالے سے خدشات ہیں۔