وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، 11 ہزار ملازمین میں تشویش کی لہر

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی منیجمینٹ کے مطابق، حکومت نے انہیں دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، جن میں 6 ہزار مستقل ملازم ہیں جبکہ باقی کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر کام کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ کمپنیوں کے ساتھ مالی معاملات کو نمٹانے کے لیے انہیں دو ہفتے کا عرصہ دیا گیا ہے۔