پاکستان ریلویز نے 9 ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان ریلویز نے نجی شراکت داری کے تحت 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے اشتہار 21 اگست کو شائع کیا جائے گا۔

پرائیویٹ کی جانے والی ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، بہاوالدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، اور مہران ایکسپریس شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان ریلویز نے 22 ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے اشتہار کو منسوخ کر دیا تھا۔