ہائی بلڈ پریشرکےعلاج میں پھلوں اور سبزیوں کا کردار۔

ماہرین صحت پھلوں اور سبزیوں کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی علاج میں ایک کلیدی جزو سمجھتے ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کی بھرپور غذائیت بلڈ پریشر کو کم کرنے، قلبی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور گردوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

امریکن جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں پانچ سال تک کے مطالعے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

اگرچہ ہائی بلڈ پریشر کے علاج کے لئے مختلف کوششیں جاری ہیں، مگر ہائی بلڈ پریشر کے سبب گردے اور دل کی دائمی بیماریوں میں اموات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

دل کی بیماری وہ اہم وجہ ہے جس کی بنا پر گردے کی دائمی بیماری میں مبتلا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے کے لئے سبزیاں اور پھل ایک ضروری غذائی عنصر ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور بنیادی علاج کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔