برطانیہ میں عام انتخابات کل ہوںگے-

برطانیہ میں اگلے 5 برس کے راج کا فیصلہ 4 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات (Elections) میں برطانوی عوام کرے گی۔ ان انتخابات میں پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لیے امیدواروں کا مقابلہ ہو گا اور تقریباً 50 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے-

پولنگ کا سلسلہ صبح 7 بجے سے شروع ہوگا اور رات 10 بجے تک جاری رہے گا، جس میں گھریلو خواتین اورریٹائرڈ افراد اور کام پر جانے والے لوگ صبح ہی ووٹ ڈال کر فارغ ہوجاتے ہیں۔

یہ انتخابات (Elections) برطانیہ کی سیاسی مستقبل کے لیے اہم موقع ہے، اس میں عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب کر کے اپنی مرضی کا اظہار کریں گے۔ انتخابات کے بعد، 9 جولائی کو منتخب ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس میں حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر کا انتخاب بھی ہوگا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔