بھارتی گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ کی صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین سے ملاقات۔

بھارتی گلوکار و موسیقار سلیم مرچنٹ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین سے ملاقات کو ایک روحانی تجربہ قرار دیا۔

سلیم مرچنٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر عابدہ پروین کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں، جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ ملاقات کسی خاص تقریب میں ہوئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گزشتہ رات انہیں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔

سلیم نے کہا کہ عابدہ پروین کی اہلِ بیت کے لیے محبت نے ان پر گہرا اثر ڈالا ہے اور ان کے روحانی کلام نے ان کی شام کو خاص بنا دیا۔

گلوکار نے اپنے اور عابدہ پروین کے دس سال پرانے مشترکہ پراجیکٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان سے ہر ملاقات پہلی بار کی طرح محسوس ہوتی ہے، انہیں ایسا محسوس نہیں ہوا کہ انہوں نے دس سال پہلے اپنا کلام “نورِ الٰہی” ریکارڈ کیا تھا، بلکہ یہ محسوس ہوا جیسے یہ کل کی بات ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔