پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب رند نے سنگاپور میں منعقدہ کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے شاہ زیب رند کی اس فتح پراور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ان کی بھرپور تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی ۔
شاہ زیب نے اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس ٹائٹل کے حصول کے لیے بے انتہا محنت کی۔ ان کے کوچ، والدین اور دوستوں نے بھی ان کا خاص ساتھ دیا۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے عزم ظاہر کیا کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کا نام بلند کرتے رہیں گے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے اس سے پہلے امریکہ میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراٹے کمبیٹ بھی جیتی تھی۔ مزید برآں، وہ 6 بار قومی چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔