اداکارہ جویریہ عباسی کی نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل۔

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی (Javeria Abbasi ) کی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی چند دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور سنہری رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔

ایک ویڈیو میں جویریہ کے ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں کے گجرے پہنائے جا رہے ہیں، جبکہ ایک اور ویڈیو میں ان کا نکاح پڑھایا جا رہا ہے۔ ان تصاویر میں وہ بہت خوش اور حسین نظر آ رہی ہیں، حالانکہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر نہیں کیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جویریہ نے لکھا کہ “ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں”۔

شوبز کی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں دوسری شادی کی مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے اس سال مئی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد کچھ دن بعد ایک ٹی وی شو میں اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا تھا۔

جویریہ نے عدیل حیدر نامی ایک کاروباری شخص سے شادی کی ہے، جو شوق سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

جویریہ عباسی (Javeria Abbasi ) کی پہلی شادی میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، جس سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے۔ دونوں کے درمیان 2009 میں طلاق ہوئی، اور عنزیلہ اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگی۔ جویریہ نے 2023 میں اپنی بیٹی کی بھی شادی کر دی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔