بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

بھارت نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل ( Asian Champions trophy India Won the Title) پانچویں مرتبہ اپنے نام کرلیا، فیصلہ کن معرکے میں میزبان چین کو ایک صفر سے شکست دی۔ مقابلے کا واحد گول فاتح ٹیم نے آخری کوارٹر میں اسکور کیا۔

یہ فیصلہ کن مقابلہ چین کے شہر ہیو لینبیور میں میزبان چین اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا۔

چین نے پہلی بار ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے فائنل میں رسائی حاصل کی اور اولمپک برانز میڈلسٹ ٹیم کا بھرپور مقابلہ کیا۔

فائنل کے ابتدائی تین کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ چوتھے کوارٹر کے نویں منٹ میں بھارت کے جگراج سنگھ نے واحد اور فیصلہ کن گول اسکور کیا، جس پر میچ کا خاتمہ ہوا اور بھارت نے پانچویں مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی ( Asian Champions trophy India Won the Title) کا ٹائٹل جیت لیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔