پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن حاصل کی.

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (Asian Hockey Champions Trophy) کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دی۔ پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور سفیان خان نے دو دو گول اسکور کیے، جبکہ رومان نے ایک گول کے ساتھ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ فتح پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، خاص طور پر جب کہ گزشتہ روز میزبان چین نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے جگہ بنائی تھی. دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی کوریا کو زیر کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی (Asian Hockey Champions Trophy) کا فائنل چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا.

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔